Fashion

Thursday 1 February 2024

Free Hajj Inshallah NTS Jobs for Moavineen-e-Hujjaj for Hajj Operation 2024 Apply Online Hajj Assistance Jobs for General & Medical Category

Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony (M/o RA & IH) NTS Screening Test for Hajj Medical and General Mission for Moavineen-e-Hujjaj for Hajj Operation 2024

Selection of Moavineen-e-Hujjaj for Hajj-2024

Free Hajj Inshallah
nomination as member Moavineen-e-Hujjaj for Hajj-2023
Nomination Proforma For Moavineen-e-Hujjaj For Hajj 2024
Moavineen-e-Hujjaj Hajj 2024 Jobs Ministry of Religious
Pakistan trains Hajj assistants to facilitate pilgrims in Saudi
Download Moavineen-e-Hujjaj Policy
Download Moavineen-e-Hujjaj Application Form
NOC Form Download for Moavineen-e-Hujjaj Policy 2024

 سرکاری ملازمین کے لیے بطور *معاونین حج* 2024اور *میڈیکل مشن* خدمات ادا کرتے ہوئے حج کرنے کا موقع۔

وزارت حج پاکستان کو ہر سال حاجیوں کے انتظامات کے لیے سینکڑوں افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو حج کے معاملات میں تعاون کرتے ہیں اور حُج٘اج کے مسائل حل کرتے ہیں۔ پچھلے سالوں میں عام طور پر یہ بندے مختلف آفسران اپنے پسندیدہ افراد یا محکموں میں قرعہ اندازی تک محدود رکھتے تھے۔
اس سال آج بروز بدھ، اکتیس جنوری کو وزارت حج نے ان افراد کے چناؤ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار دیا ہے۔ جس کے لیے آخری تاریخ 14 فروری ہے۔

دو قسم کی کیٹیگری کے الگ الگ اشتہارات موجود ہیں۔

*معاونین حج*

ایک کیٹگری *معاونین حج* کی یے۔۔۔ جس میں سرکاری ملازم ہونا شرط ہے۔
اس کیٹیگری میں گریٹیڈ آفیسرز (گریڈ 17-18) کے لیے ایک کیٹگری ہے۔ دوسری کیٹیگری گریڈ 7 سے 16 تک کے آفیشلز کے لیے ہے۔

*میڈیکل سٹاف برائے میڈیکل مشن*

میڈیکل سے متعلق افراد کے لیے جو سرکاری ہسپتالوں میں کام کر رہے ہیں ان کے لیے *پاکستان میڈیکل مشن* برائے حجاج میں خدمات دینے کے موقع موجود ہے۔ ان میں نہ صرف میڈیکل آفیسر ایپلائی کر سکتے ہیں بلکہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی ایپلائی کرنے اہل ہے۔

Download Check List & All Relevant Form For Hajj Assistance Jobs 2024

*درخواست دینے کا طریقہ*

1- *ڈیپارٹمنٹ سے این او سی کا حصول*

گورنمنٹ ملازمین کے لیے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے اس کام کے لیے این او سی لینا ضروری ہے۔ این او سی لینے لیے لیے آپ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری/ڈائریکٹر کے نام درخواست لکھیں جس میں اس بات کا ذکر کریں کہ آپ وزارت حج پاکستان کے تحت بطور 'معاونین حج' خدمات ادا کرنا چاہتے ہیں۔۔اس ضمن میں این او سی عطا کیا جائے۔
یہ درخواست آپ اپنے باس(پرنسپل وغیرہ) سے سائن کرا کر پراپر چینل سے ڈائریکٹر آفس بھیج کر مطلوبہ این او سی حاصل کر سکتے ہیں۔
درخواست کے ساتھ مطلوبہ کاغذات بھی نتھی کریں جن کی لسٹ آپ اپنے ادارے سے لے سکتے ہیں
اس مرحلے میں بعض محکموں میں تاخیر بھی ہو جاتی یے، اس لیے یہ کام سب سے پہلے کریں۔ تاکہ آخری تاریخ سے پہلے آپ کے پاس این او سی موجود ہو

2- *این ٹی ایس پر ایپلائی کرنا*

وزارت حج نے سلیکشن کے لیے این ٹی ایس کی خدمات لی ہیں۔ این ٹی ایس آپ سے امتحان لے کر افراد کی شارٹ لسٹ وزارت حج کی پیش کرے گا۔
آپ این ٹی ایس کی ویب سائٹ کھول کر متعلقہ سیکشن میں جا کر آئن لائن فارم فل کریں۔ اور فل کیا گیا فارم اور ساتھ مطلوبہ دستاویزات کی نقول، بذریعہ ڈاک این ٹی ایس اسلام آباد بھیج دیں۔
یہ فارم آخری تاریخ سے پہلے این ٹی ایس ہیڈ آفس پہنچنا ضروری ہے ۔
ضروری ہدایات کے لیے اشتہار ، وزارت حج کی ویب سائٹ (مورا) اور این ٹی ایس کو ضرور دیکھیں۔
دنوں ایڈز کی تصاویر پوسٹ کے ساتھ بھیجی جا رہی ہیں
وزارت حج کی ویب سائٹ پر ان ایڈز کے لنک درج ذیل ہیں

1- تمام سرکاری ملازمین کے لیے بطور معاونین حج 2024

For detail and apply online on Moavineen-e-Hujjaj for Hajj 2024 visit the below links. 

2- میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے بطور حج معاونین 2024

*فوائد*

سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ معاونین اور میڈیکل مشن حجاج کی خدمت کرنے کے علاوہ خود بھی حج کرنے کی سعادت حاصل کر لیتے ہیں۔
مشن کی تکمیل پر آپ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں اپنی روٹین کی جاب پر آجاتے ہیں ۔۔ اس دوران آپ کو چھٹی نہیں لینی پڑھتی کیوں کہ آپ سرکاری محکمے میں ہی خدمات انجام دے رہے ہوتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment